Khwab mein Pastan dekhnay ki tabeer
خواب میں پستان (چھاتی) دیکھنے کی تعبیر
پستان خواب میں لڑکی ہے اور جو کچھ پستان میں کمی بیشی اور صلاح اور فساد دیکھے وہ سب لڑکیوں پر وارد ہوتاہے ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پستان سے دودھ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس لڑکی پر نعمت اور روزی فراخ ہوگی اور مال حلال پائے گی۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ دودھ کے عوض خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ پستان انداز ے سے زیادہ لٹکے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ لڑکی آئے گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے پستان میں دودھ جمع ہوگیا ہے ۔ اگر عورت نہیں ہے تو نکاح کرے گا اور اگر عورت رکھتا ہے تو مالدار ہوجائے گا ۔ اور اگر یہ خواب بڑھیا دیکھے تو اس کی تنگ دستی کی دلیل ہے۔ اور اگر یہ خواب جوان عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی ۔ اور اگر لڑکی دیکھے تو دلیل ہے کہ بچپن میں مرے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی مرد خواب میں دیکھے کہ کسی مرد کا پستان چوستا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا ۔ اور اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی اور اگر عورت یہ خواب دیکھے کہ پستان سے دودھ پیتی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کاکام اس پر بستہ ہوجائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرد کا پستان اس کی عورت ہے اور عورت کا پستان اس کی لڑکی ہے۔
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا پستان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی مرے گی۔ اور اگر مرد دیکھے اس کا پستان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے پستان کے نیچے ایک اور پستان نکلا ہے تو دلیل ہے کہ لڑکی جنے گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے دونوں پستان بڑے ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں کا حال بہتر ہوگا ۔ یا لڑکی کی شادی کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دونوں پستانوں سے دودھ پیتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور ملامت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پستان سے شیر شکم کو جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نقصان ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک پستان آگ میں جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی کو بادشاہ کا شغل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر پستان ہی پستان ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل اور فرزند بہت ہوں گے۔ اور اگر فرزند نہیں ہے تو مال زیادہ ہوگا لیکن لوگوں سے ملامت پائے گا۔
اور اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کو پستانوں سے لٹکایا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حرام کا لڑکا پیداہوگا ۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پستانوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
- فرزندان خورد
- دختران
- خادمان ،نوکر
- دوستان
- برادران