Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Parcha Farosh dekhnay ki tabeer

خواب میں پارچہ فروش(بزاز) دیکھنے کی تعبیر

خواب میں پارچہ فروش کا دیکھنا بڑے خطرناک مرد کا دیکھناہے ۔ کیونکہ کپڑے کی قیمت درہم دینار ہے کہ لیتے اور دیتے ہیں اور درہم و دینار کی تاویل مکروہ اور خطرناک ہے ،جس میں خیر نہیں ہے ، اور اگر کپڑے کی قیمت میں سوائے درہم و دینار کے کوئی اور چیزلیں،تو اس چیز پر اس کی نیکی اور بدی کی تاویل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بزازی کرتاہے اور کپڑے کی قیمت روپیہ پیسہ نہیں لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصان پہنچے گا، اور اگر دیکھے کہ سامان کے عوض سامان لیتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد حاصل ہوگی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزازکو دیکھنا دنیا کی زینت ہے۔

Related Articles

Back to top button