Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Panjaa dekhnay ki tabeer

خواب میں پنجہ(چنگال)دیکھنے کی تعبیر
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اپنے آپ کو مرغوں کی طرح پنجہ دار دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو کسب و معیشت میں قوت ہوگی اور دشمنوں کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں مرغوں کا پنجہ ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس مرغ کی قدر وقیمت کے مطابق منفعت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنجے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔
- کاموں میں قوت و توانائی
- معیشت
- کسب کرنا