Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Pani ki Neher dekhnay ki tabeer

خواب میں پانی کی نہر (جوئے آب) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کی نہر دیکھنا خوش مزہ اور پاکیزہ پانی جیسا ہے دلیل ہے کہ اس کی زندگانی اچھی گزرے گی۔

اور اگر دیکھے کہ نا معلوم نہرسے صاف پانی پیا ہے اور یہ شخص سفر میں ہے یہ بیگانی جگہ میں ہے۔ دلیل ہے کہ نا معلوم کام میں مشغول ہوگا اور اپنی عمر گزارے گا اور اس نہرسے پانی کے پینے کے مطابق منفعت پائے گا اور اگر نہر کا پانی تلخ اور بے مزہ ہے تو تلخی عیش اور خراب زندگانی کی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نہر کا دیکھنا اس کی اصل وکیل ہے جو مقرب ہوگا۔ اگر کوئی نہر کاپانی جاری اور صاف دیکھے ، دلیل ہے کہ اس کاکام جاری رہے گا اور اگر دیکھے کہ نہر کاپانی گدلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کاکام تباہ اور بے انتظام ہوگا۔ اور جس جگہ کی نہر کا پانی دیکھے ، اس کی تاویل ساحل کی تاویل ہے اور جس قدر کمی زیادتی نہرمیں دیکھے گا وکیل پر واقع ہوگی۔

اورراگر دیکھے کہ تخت پر بیٹھاہے اور اس کے نیچے پانی جاری ہے۔ دلیل ہے کہ دولت و اقبال اس کی طرف رخ کرے گا۔ اور اس کے دونوں جہان کے احوال نیک ہوں گے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ لَھُمْ فِیْھَا مَا یَشَآئُ وْنَ

”اس کے نیچے نہریں جاری ہیں اور ان کے لیے من مانی کی مراد یں ہیں۔”

اور اگر دیکھے کہ نہر کے صاف پانی میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ قرض دار ہے تو قرض ادا ہوگا۔ سفر میں ہے تو دلیل ہے کہ وطن کو آئے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نہر تاویل میں باحشمت اور با منفعت مرد ہے اور اگر دیکھے کہ نہر کاپانی اٹھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر کسی مالدار آدمی سے مال حاصل کرے گا اور چھوٹی نہر زندگانی ہے اور اللہ تعالیٰ تمام امور کی حقیقتوں کو خوب جانتاہے۔

Khwab mein namaloom neher say pani peena dekhnay ki tabeer.

Neher kay saaf pani main bethna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein neher ka pani uthana dekhnay ki tabeer.

Neher ka pani saaf dekhnay ki tabeer.

Khwab mein takht kay neechay paani jari dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button