Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein pani ka ghar dekhnay ki tabeer
خواب میں پانی کا گھر (آب خانہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر پانی کا گھر بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ؎ہوگا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہیے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کو جادو گر عورت ملے گی اور وہ عورت حرام خوراور بد دیانت ہوگی۔
اگر آب خانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ آب خانے میں یا آب خانے کے گڑھے میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ مال جمع کرنے میں غرق ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ خود آب خانے کے کنوئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کا مال چھینے گا ،اور اگر دیکھیکہ گرتے ہی ہاتھ اور پائوں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتارہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب خانہ کا دیکھناپانچ قسم پر ہے:
- مال حرام
- عیش دنیا
- خزانہ
- حرام میں شروع
- خدمت گار اور حرام خور عورت