Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Paneer dekhnay ki tabeer
خواب میں پنیر دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پنیر خواب میں اگر خشک ہے تو تھوڑا مال ہے جو سفر سے حاصل ہوگا ۔ پنیر تر بہت سامال ہوتا ہے جو کہ سفر میں ہاتھ لگے ۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پنیر تر مال اور نعمت ہے جو آسانی سے حاصل ہوگا اور خشک پنیر تھوڑا مال ہے جو سفر سے حاصل ہوگا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پنیر روٹی سے کھاتا تو دلیل ہے کہ اس کو سفر میں تھوڑا مال غم اور اندوہ سے حاصل ہوگا۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کو علت پہنچے گی ۔ جس سے بہت جلدی خلاصی پائے گا۔