Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Palaas dekhnay ki tabeer

خواب میں پلاس (موٹا کپڑا ، کھدر،جاجم) دیکھنے کی تعبیر

خواب مایں پلاس کا دیکھنا مصلح، درویش ، پارسا جس کے قول و فعل دینداری کے ہوں اور با امانت مرد ہے ، اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پلاس پہناہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو پارسا مردسے صحبت کا اتفاق ہوگا اور اس سے آخرت کی خیر ومنفعت پائے گا، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا پلاس ہے تو اس کو اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہوگی۔

اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ پلاس مال حلال ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا پلاس ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور مالدار عورت کرے گا اور اس سے خیر ومنفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نیا پلاس خریدا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا کنیز خریدے گا اور اس سے خیر ومنفعت حاصل کرے گا۔

Khwab mein buhat sa palaas dekhnay ki tabeer.

Naya palaas dekhnay ki tabeer.

Khwab mein naya palaas khareedna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button