Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Palaan dekhnay ki tabeer

خواب میں پالان دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالان کو دیکھنا عورت ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پالان ہے یا کسی سے خریدا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ پالان اس کی پشت پر ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا فرمانبردار ہوگا اور وہ اس پر غالب ہوگی اور اگر دیکھے کہ پالان اس سے ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس سے جدا ہوجائے گی یا وہ اس کو طلاق دے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ اپنا پالان پاکیزہ اور نیا رکھتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت اور نیک سیرت عورت ملے گی اور اس سے خیر اور منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ پالان سخت اور میلا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ لڑاکی اور جھگڑالو اور ناموافق عورت کرے گا اور اس سے نقصان اور تکلیف پائے گا۔

Khwab mein palaan pusht per dekhnay ki tabeer.

Palaan ka zaya hona dekhnay ki tabeer.

Palaan ko pakeeza aur naya rakhna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein palaan ko sakht aur malaa dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button