Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Paadna dekhnay ki tabeer

خواب میں پادنا (باد رہا کردن)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے لوگوں کے مجمع کے درمیان ہوا چھوڑی ہے اور لوگوں نے آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بری بات کہے گا کہ لوگ اس پر افسوس کریں گے اور اس وجہ سے لوگوں میں رسوا ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ نرم ہوا چھوڑی ہے کہ لوگوں نے آواز نہیں سنی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر یہی خواب مرد دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو خوشی حاصل ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پھس ماری ہے اور اس کی بلند آواز وبد بوہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کو ملامت کریں گے اور برا بھلا کہیں گے اور اگر دیکھے کہ آواز تو ہے ، لیکن بدبو نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ بے فائدہ کام کرے گا، لیکن اس میں اس کی بھلائی ہوگی اور اگر دیکھے کہ ارادے کے ساتھ ہوا نکالی ہے اور لوگ اس پر ہنسے ہیں اور وہ شرمندہ ہواہے تو دلیل ہے کہ بے کار کام سے اس کی معیشت بنائی جائے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھس مارنا چار وجہ پر ہے۔

  1. بری بات
  2. طعن و تشنیع
  3. ملامت کا کام
  4. رسوائی

اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ہوا کو پیٹ سے ارادے کے ساتھ چھوڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص بے دین اور بد مذہب ہے۔

Khwab mein majmay kay darmiyan hawa kharij karna.

Naram hawa chorna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button