Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Oud dekhnay ki tabeer
خواب میں عود (ایک خوشبودار لکڑی ہے) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے نیچے عود جلایا ہے دلیل ہے کہ اس سے خیر اور منفعت پائے گا اور خواب میں عود ایک خوبصورت اور پاکیزہ طبع شخص ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ اس کے پا س عود خام ہے یاکسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے خلعت پائے گا اور جس قدرعود عمدہ ہوگا عطا زیادہ ہوگی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں عود چاروجہ پر ہے۔
- خوب صورت مرد
- اچھی بات
- تعریف اور شاباش
- مال اور منفعت