Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Naseehat Karna dekhnay ki tabeer
خواب میں نصیحت کرنا (پنددادن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نیک آدمی کو نصیحت کرتاہے جس میں کہ دین اور اس کی آخرت کی نجات ہے تو یہ بشارت پر دلیل ہے کہ اس میں دین اور دنیا کی خیر ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین اور دنیا کی فسادو تباہی کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کسی کو نصیحت کرنا کہ جس میں اس کے دین کی اصلاح ہے، نیک ہے اور نصیحت دینے والا فرشتہ مقرب ہے کہ صاحب خواب کو خیرات کی بشارت دیتاہے جو اس کو حاصل ہوگی تاکہ وہ شکریہ ادا کرے۔
اور ایسی نصیحت کہ جس سے دین کا فساد ہے ایسا ناصح شیطان رحیم ہوتاہے اور اس کو فساد اور تباہی کی خبر دیتا ہے ۔ ایسے موقع پر توبہ اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے تاکہ اس کے شر اور فساد سے خدا تعالیٰ حفاظت کرے اور عذاب حق تعالیٰ سے نجات ہو۔