Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Naak dekhnay ki tabeer

خواب میں ناک (بینی) دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کو دیکھنا عزت اور مرتبے کی دلیل ہے اور جس قدر اس میں وہ زیادتی اور نقصان دیکھے گا۔ دیکھنے والے کے قدر اور مرتبے پر دلیل ہے ۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کاناک چھوٹا ہوگیاہے تو اس کے قدر اور مرتبے کی کمی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک گری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اور مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کا سوراخ فراخ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر معیشت فراخ ہوگی اور اگر سوراخ تگ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت تنگ ہوگی ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک سے مغز نکلا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سردار سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک سے کیڑا ،مکھی وغیرہ کوئی جانور نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکاآئے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک میں سوراخ ہے اور اس میں مہار پڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی تواضع کرے گا یا کسی بزرگ عورت سے ملاپ ہوگا اور اس سے مال و نعمت پائے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک کا سرا بند ھا ہوا ہے۔ چنانچہ وہ دم نہیں لے سکتا ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بات ناک میں کہتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت زائل ہڈگی اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کی چمڑی اکھڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان حاصل ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے خون نکلا ہے اور تعبیر دینے والے کو بتائے کہ میری ناک سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے اور بتائے کہ خون میری ناک کے اندر جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال جائے گا۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہیے کہ سائل کے لفظ پر تعبیر بیان کرے اور اس کی بات کو فال میں نگاہ میں رکھے۔ اور کوئی شخص اگر دیکھے کہ اس کی ناک کے دونوں سوراخ ایک ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ عقل مند عورت سے ملاپ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کا سرا کاٹا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کے ختنے ہوںگے ،اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمای ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کوئی چیز زبردستی اس کی ناک میں گھس گئی ہے تو غصے اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خون ناک سے نکلا ہے اور اس کاسارا جسم خون آلود ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تھوڑا اور سبز خون اس کی ناک سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا حمل ساقط ہوگا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ وہ شخص درویش ہوجائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس کی ناک سے نکلا ہے اور وہ خو د خون آلود نہیں ہوا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند یا عورت کو گھر سے نکالے گا یا ان کو تکلیف دے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک زمین پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیداہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ اپنی ناک کو دھوتاہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی عورت کو فریب دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک سے مرغ نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا چوپایہ بچہ جنے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیںکہ ناک سے خون کا آنا مال ہے جو اس کو اس ملک کے بادشاہ سے حاصل ہوگا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک ہاتھی کی سونڈجتنی یا اس سے کچھ کم بڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر عزت اور مرتبہ بڑھے گا اور اس کے خویش بھی عزت پائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے ناک میں خوشبوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیداہوگا، اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک میں بدبوگئی ہے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔ حضرت جاحظ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے خویشوں میں سے مرے گا اور اگر اپنی دو ناک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے عیال کے درمیان اختلاف پڑے گا ،اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو خوشبو سنگھائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس سے نفع حاصل ہوگا اور اگر یہ خواب دیکھنے والی عورت ہے تود لیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیداہوگا اور اگر دیکھے کہ کسی نے بدبو اس کی ناک کے نیچے رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس شخص پر غصہ آئے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کادیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔

  1. نعمت اور فراخی
  2. مال اور منفعت
  3. بزرگی
  4. فرزند
  5. عیش خوش

Khwab main naak ka chota hona dekhnay ki tabeer.

Naak gira hua dekhnay ki tabeer.

Khwab main naak say magahz nikalna dekhnay ki tabeer.

Naak say keeray, makhi ya janwar ka nikalna dekhnay ki tabeer.

Khwab main naak main khshboo hona dekhnay ki tabeer.

Naak na dekhnay ki tabeer.

Khwab main kisi cheez ka zabardasti naak main ghus jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button