Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Mutaadad Aqsaam Kay Beej dekhnay ki tabeer
خواب میں متعدد اقسام کے بیج (تخم) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں بیج دیکھے جو ترش اور تلخ اور بے مزہ ہیں سب غم و اندیشہ کی دلیل ہیں خاص کروہ بیج کہ جن کا کھانا نہایت مشکل ہیے لیکن جو تخم کھانے میں شیریں اور مزے دار ہیں ان کا خواب میں کھانا تھوڑے فائدہ کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیجوں کا دیکھنا اچھا ہے لیکن بوسیدہ اور کرم خوردہ کا کھانا یا دیکھنا اچھا نہیں ہے۔