Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Mor dekhnay ki tabeer

خواب میں مور دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر مور خواب میں عجم کابادشاہ ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس نر مور ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور مال حاصل کرے گا۔

اور اگر مورنی دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہے دلیل ہے کہ عجمی عورت خوب صورت مال دار کرے گا اور اس سے مال اور فرزند حاصل کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مور کبوتری سے جفت ہوا ہے دلیل ہے کہ دلہ پن کرے گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مور فسادی عورت ہے اور اگر دیکھے کہ مور اس سے باتیں کرتاہے دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر مور اور چکور کو ایک جگہ دیکھے دلیل ہے کہ کوئی بیگانہ اس کے عیال سے فساد کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ مور اس کے گھر سے اڑا ہے دلیل ہے عورت کو طلاق دے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مور کو مارا ہے دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں مور ہے دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مور کا بچہ پکڑا ہے دلیل ہے کہ اس کے لڑکی پیداہوگی اور اگر دیکھے کہ مور اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے جداہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مورد وجہ پر ہے ۔

  1. عجم کابادشاہ
  2. مال اور خزانہ

Khwab main nar mor dekhnay ki tabeer.

Mor ka batain karna dekhnay ki tabeer.

Khwab main mor aur chakor ko aik sath dekhnay ki tabeer.

Mor ka ghar say urhna dekhnay ki tabeer.

Khwab main mor ko marna dekhnay ki tabeer.

Mor ka bacha pakarna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein mor ka haath say uhrna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button