Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Monch dekhnay ki tabeer
خواب میں مونچھ دیکھنے کی تعبیر
مونچھ خواب میں دیکھنامرد کی ہیبت دلیل ہے ، اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھ کسی نے قینچی سے درست کی ہے تو اس کی تاویل نیک ہے۔ اس کو نقصان نہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں درست کرنے کے وقت جسم سے گر گئی ہے تو مرد کے ہیبت میں نقصان کی دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھیں دراز ہوگئی ہیں تو یہ طاقت کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی مونچھ اکھیڑ دی ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا ،اور اگر خواب میں دیکھا ہے کہ مونچھ سفید ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ ناکردنی کار سے رکے گا ، اور اگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں ہیں۔ اگر لمبی ہیں تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ ہے اور اگر چھوٹی ہیں تو عزت و جاہ اور حصول مراد کی دلیل ہے۔