Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Mohor Laganay Wala dekhnay ki tabeer
خواب میں مہرلگانے والا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ اس کو مہر لگانے والادیاگیاہے تاکہ اپنے خزانے پر مہر لگائے دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ اور بزرگی پائے گا کیونکہ تاویل مہر لگانے والے کی انگشتری سے بہتر اور قوی ہوتی ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ یا امیر نے اس کومہر لگانے والا دیا ہے تا کہ اپنے خزانے پر لگائے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال اس کے سپرد کرے گا اور اگر صاحب خواب اس قابل نہیں ہے دلیل ہے کہ اپنی قدر کے مطابق عزت اور مرتبہ پائے گا۔