Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein mehndi dekhnay ki tabeer
خواب میں مہندی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگردیکھے اس کے ہاتھ اورپائوں کومہندی لگی ہوئی ہے تودلیل ہے کہ اپنے آپ کوآراستہ کرے گا۔لیکن اس کے دین میں کراہت ہوگی۔
اوربعض اہل تعبیرنے بیان کیاہے کہ خویشوں کاحال اس سے پوشیدہ نہ رہے گا۔ اوراگریہ خواب ایساآدمی دیکھے کہ جس کے حسب حال مہندی لگانانہیں ہے۔تودلیل ہے کہ اس کوغم لاحق ہوگااوروہ جلدی نجات پائے گا۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں مہندی لگانا تین وجہ پرہے۔
- پنوںکی آرائش
- اہل بیت کاستر
- غم و اندوہ