Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Masoor Khana dekhnay ki tabeer

خواب میں مسور کھانا دیکھنے کی تعبیر

، اس کی تاویل میں اہل تعبیر کااختلاف ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں مسور کاکھانا اچھاہے کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام مسور کو پسند کرتے تھے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں مسور کا کھانا برا ہے کیونکہ بنی اسرائیل جب من و سلوی کھا کر اُکتا گئے تو انہوںنے حق تعالیٰ سے مسور اور لہسن اور پیاز مانگاتھا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں مسور کاکھانا مال ہے جو عورتوں کی طرف سے ملے گا خاص کر اگر پختہ ہوں اور اگر خام دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

Related Articles

Back to top button