Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein leemo dekhnay ki tabeer

خواب میں ترنج (لیموں ،نیبو)دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی قدر زرد ہوتاہے۔ لیکن خوشبودار اور خوش ذائقہ اور دیکھنے میں اچھا ہوتاہے ۔ اور کہتے ہیںکہ بہشت کے میوئوں میں سے ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا نیک ہے۔ اگر کوئی ایک ترنج یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل فرزند ہے۔ اور اگر بہت دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا۔ اور خواب میں سبز ترنج کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترنج خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے۔ جس کو سب پسند کرتے ہیں اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ترنج ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے مرد سے صحبت ہوگی۔ اور اگر ترنج اپنی گودمیں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیداہوگا۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ترنج کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی ہوگی اور اگر دیکھے کہ ترنج کو چھپایا اور لپیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے ترنج ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج اور اس کی آستین میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند کنیز سے پیداہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند حاصل ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترنج کا دیکھناچار وجہ پر ہے۔

  1. عورت خوبصورت
  2. کنیزک پاک دین
  3. دوست توانگر
  4. فرزند شریف اور صالح

Khwab mein apnay pass leemo dekhnay ki tabeer.

Leemo kisi ko bakshna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein leemo aasteen main dekhnay ki tabeer.

Neembo aasteen say girna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein neembo khana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button