Khwab mein Lathi dekhnay ki tabeer
خواب میں لاٹھی کو دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لاٹھی بزرگوار باعزت شخص ہے اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لاٹھی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے عزت اورمرتبہ حاصل ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی لاٹھی ضائع ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کی مدد سے جس چیز کی تلاش میں ہے حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لاٹھی اس کے ہاتھ میں دراز ہوگئی ہے دلیل ہے کہ مراد کو پہنچے گا اور اگر کوتاہ ہوجائے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی لاٹھی کسی کو بخشی ہے دلیل ہے کہ ہلاک ہوگا اور اگر دیکھے کہ لاٹھی اس سے باتیں کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیداہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں لاٹھی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔
- بڑا سردار
- بادشاہ
- قوت وطاقت