Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Latakna dekhnay ki tabeer

خواب میں لٹکانا (آئویختن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکانے کاحکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت اور بزرگی پائے گا لیکن اس کے دین میں خلل پڑے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے لوگ دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے اس قوم پر حکومت اور سرداری پائے گا اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکادیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کاسردار اور فرمانروا ہوگا، اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم بوڑھے نے اس کو لٹکادیا ہے اور لوگ اس کا نظارہ کررہے ہیں تو دلیل ہے کہ مخلوق پر حاکم ہوگا ۔ خاص کر اگر اپنوں کو بھی نظارے میں شامل دیکھے اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکادیا ہے اوار کسی نے اس کانظارہ نہیں کیا بلکہ اپنے آپ کو خود ہی لٹکاہوا دیکھاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنوں پر حکومت کرنا چاہتاہے ،لیکن اس کاکوئی شخص مطیع نہ ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لوگوں نے لٹکایا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گرپڑا ہے تو بزرگی اور عزت اور مرتبے سے گرنے کی دلیل ہے۔

Latkay huay loog dekhnay ki tabeer.

Logon ka jama hina aur banday ko latkan dekhnay ki tabeer.

Apnay aap ko latka dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button