Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Kunwan dekhnay ki tabeer

خواب میں کنواں(چاہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ کنوئیں کی اصل تاویل عورت ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی جگہ کنواں کھودتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودنے میں کوئی اس کی مدد کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس میں اور اس عورت میں کوئی وکیل ہے اور چاہتاہے کہ مکروحیلہ سے اس عورت کی شادی کرائے ۔ کیونکہ کہاوتوں میں کنواں کھودنا مکروحیلہ ہے کہ فلاں فلاں کے لیے کنواں کھودتاہے ۔ یعنی اس کے ساتھ بدی اور مکر کرے گا اور خواب میں کنوئیں کاپانی عورت کا مال ہے ۔ اوراگر کوئی دیکھے کہ اس نے کنوئیں کاپانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کامال کھائے گا، اور اگر کنوئیں سے پانی پیا کہ جوپختہ اینٹ سے نکلا تھتا یہ عورت کے مال پر دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ کنواں کھودنے سے پانی نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس عورت سے شادی کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کنوئیں کاپانی پینے میں خوش ذائقہ ہے تو دلیل ہے کہ عورت کامال نفرت سے لے گا اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کاپانی عمدہ اور ٹھنڈا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے خیر ومنفعت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں بہت پانی ہے تو دلیل ہے کہ عورت جواں مرد اور سخی ہوگی اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں تھوڑا پانی ہے تو دلیل ہے کہ سفلہ اور کمینی عورت ہے۔

اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودا اور جلدی پانی نکل آیا۔ تو دلیل ہے کہ عورت بیمار ہوگی اور اپنا مال بیماری میں کھائے گی ۔ اور اگر کنوئیں میں سے سیاہ پانی یا نیلا پانی نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کنوئیں سے سفید پانی نکلے تو دلیل ہے کہ وراثت پائیگا۔ اوراگر دیکھے کہ کنوئیں کاپانی گہرائی میں گیا اور کچھ نہ رہا تو دلیل ہے کہ عورت ہلاک ہوگی اور اس کامال ضائع ہوگا اور اگر دیکھے کہ کنواں زمین کے نیچے چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کنوئیں میں ڈول ڈالا ہے تاکہ پانی نکالے اور رسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ادھورا فرزند پیدا ہوگا۔

Khwab mein kisi jaga kunwan khodna dekhnay ki tabeer.

Kunwan main dol dalna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein kunwany say siyah ya neela pani nikalna dekhnay ki tabeer.

Kunwany say sufaid pani nikalna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein kunwany main buhat zaya ya kam pani dekhnay ki tabeer.

Kunwany ka pani khush zaiqa dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button