Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Kulhari dekhnay ki tabeer

خواب میں کلہاڑی (تبر)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کلہاڑی ایسا خدمت گار ہے کہ کہنے سے کام کرے گا اور اگر اس کو کوئی کام کہا جائے تو وہ چاہتاہے کہ اس کو توڑ پھوڑ دے تاکہ دوسری باراس کو کام نہ کہا جاوے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کلہاڑی خواب میں ڈرانے والا آدمی ہے اگر مدد کرے تو منافق ہے اور لوگوں میں جنگ اور جدائی ڈالتاہے اور اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کلہاڑی ہے یاکسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اسی قسم کے آدمی کے ساتھ دوستی ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کا تبر ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرے گا۔

Khwab mein apnay paas kulhari dekhnay ki tabeer.

Kulhari toot jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button