Khwab mein Kora dekhnay ki tabeer
خواب میں کوڑا (تازیانہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میںپھیلاہوا کوڑا دیکھنا دلیل ہے کہ اس کا کام مراد اور انتظام سے ہوگا، اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کا کوڑا پھیلا ہوانہیں ہے تو اس کوڑے کے اندازے پر شرف اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ اور بعض لوگ کہتے ہیںکہ خواب میں کوڑے کا دیکھنا مال کی دلیل ہے جس قدر کہ صاحب خواب کاقدر ہے کہ اس کے کوڑے کاچمڑا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے کوئی بزرگ اور مال جدا ہوگا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے خواب میں کسی کو کوڑا مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کام میں مشغول ہوگا اور اس کو اس سے فائدہ نہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑا ہاتھ سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ جو کام کرتاہے اس کو نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ جب اس کے کوڑا مارا ہے اس کے جسم سے خون جاری ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس سے خون نہیں نکلاہے تو دلیل ہے کہ ہر ایک کوڑے کی ضرب پر ایک ایک درہم پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے کوڑے لگے ہیں تو دلیل ہے کہ مارنے والے سے مال رام پائے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑے کے زخم سے خون جاری ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑے کا زخم اس کے جسم پر رہاہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے کوڑے لگے ہیں اور مارنے والے کاپتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اچانک مال پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت اچھا کوڑا ہے یا اس کی رسی ریشم کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدااہوگا اور اگردیکھے کہ کوڑا لکڑی کا ہے تو یہ اس کے قوی حال ہونے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا کوڑا چمڑے کا ہے یا تسمہ چمڑے کا رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ خیر ومنفعت پائے گا۔
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کوڑا اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کافرزند مرے گا، یا اپنے کام سے معزول ہوگا ۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گھوڑے پر بیٹھا ہے اور اس کو گوڑا مارتاہے تو دلیل ہے کہ کسی جگہ کام کرے گا اور اس کااس پر احسان ہوگا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی کی پشت پر کوڑے مارتاہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی مال حرام پائے گا یا مارنے والااس کو تہمت گناہ لگائے گااور اگر اپنی پشت پر تازیانہ کا زخم دیکھا ہے اور مارنے والے کاپتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل تمام ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی پر کوڑے مارے ہیں اور ۔کوڑا پارہ پارہ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ متفرق ہوں گے اور اگر کسی کے بے اندازہ کوڑے مارے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے گھر خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں چھوٹا کوڑا تھا اور پھر وہ لمبا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زبان دشمن دراز ہوگی اور اگر دیکھے کہ کوڑا دراز تھا اور پھر کوتاہ ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوڑے کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
- شوروخروش
- جھگڑا
- مشکل کام کا آسان ہونا
- سفر اور جدائی
- بزرگی اور مال