Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Kooza dekhnay ki tabeer
خواب میں کوزہ (آفتابہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ زن خادمہ یا کنیز ہے کہ جس کے سپرد چراغ روشن کرنے کاکام ہوتاہے۔
بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قوی خادم ہے کہ قوم اس کی طاعت کرتی ہے اور گناہ سے پرہیز کرتی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا کو زہ ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادمہ یا کنیز حاصل ہوگی ۔ اسی صفت کی کہ جس کابیان ہوچکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ ہے تو دلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز ک بیمار ہوگی یا مرجائے گا اوار اگر دیکھے کہ کوزہ ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خادمہ یا کنیزک بھاگ جائے گی یا اس سے جدا ہوجائے گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھنا نو وجہ پر ہے۔
- عورت
- خادم
- کنیز
- قوام
- جسم
- عمر دراز
- مال ونعمت
- خیر وبرکت
- عورتوں کی طرف سے راحت