Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Koodna dekhnay ki tabeer

خواب میں کودنا (برجستن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کودتا پھرتا ہے تو اس امرکی دلیل یہ ہے کہ اس کا حال پھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کود ا ہے تو دلیل ہے کہ دور کے سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی شخص پر ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بد حال سے نیک حال ہوگا اور اگر دیکھے کہ جس جگہ چاہتاہے کودتاہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ خراب حال سے صلاح حال ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اچھے حال سے بدحال ہوگا۔

Khwab mein door ki jaga par kodna dekhnay ki tabeer.

Jaga say bahar koodna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein pakeeza jaga say koodna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button