Khwab mein Khoon dekhnay ki tabeer
خواب میں خون (خون آنا یا نکلنا) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خون بغیر زخم کے اس کے جسم سے نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور اگر اپنے جسم پر زخم پائے ۔ تو نقصان مال اور غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کوتلوار سے مارا ہے اور خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان لمبا ہوگا اور وہ اس پر ثواب پائے گا اور اگر دیکھے کہ زخم کے خون سے اس کا کپڑا آلودہ ہوگیاہے دلیل ہے کہ حرام کامال حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ خون پیتاہے دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا یاناحق خون کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے اور اس میں سے خون یا پیپ جاری ہے اور اس کے کپڑے کو آلودہ کردیا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا اوراگر دیکھے کہ خون اس کے عضو تناسل سے نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی حمل میں ساقط ہوگی
اور اگر دیکھے کہ اس کی پاخانہ والی جگہ سے خون نکلاہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں کی جڑوں سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت سے غم واندوہ کھائے گا اور اگر دیکھے کہ شہر کے کوچوں میں خون بہہ رہاہے دلیل ہے کہ بہت سی خون ریزی وقوع میں آئے گی۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے بہت سا خون نکلاہے تو حرام مال پانے کی دلیل ہے خاص کر اگر کپڑا آلودہ نہ ہوا ہو دلیل ہے کہ درویش ہوگا اور اس کے مال کانقصان بھی ہوگا۔