Khwab mein Karak dekhnay ki tabeer
خواب میں کڑک(تندر) دیکھنے کی تعبیر
تندر یعنی کڑک کوخواب میں دیکھنا حاکم اور عام لوگوں سے خوف اور دہشت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص کڑک کو بارش کے ساتھ دیکھے کہ تو دلیل ہے کہ لوگوں کا خوف اور دہشت کم ہوگی اور نعامت اور خیر زیادہ حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت برستی ہے اور کڑک بھی سخت ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب ماں باپ کی دعا سے خوف کھائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تھوڑی رعد کاکڑکڑانا اور تھوڑی بارش زاہد اور صالح لوگوں کی دعاسے دہشت ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑک کا دیکھناپانچ وجہ پر ہے۔
- عذاب
- حکومت
- زحمت
- و دبدبہ
- بادشاہ کا غصہ
اگر کوئی شخص خواب میں کڑک کی آواز برسنے کے وقت سنے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر و برکت ظاہر ہوگی اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش اور کڑک اور بجلی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو بادشاہ سے خوف اوردہشت ہوگی اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش میں اولے بھی پڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ اور عذاب اور ہلاکت برپا ہوگی اور اگر کوئی دیکھے کہ بجلی سخت کڑکڑاتی ہے تو دلیل ہے کہ آوازہ اور ہیبت بادشاہ کی اس ملک میں چھا جائے گی اور اگردیکھے کہ کڑک اور بجلی اور ہوا تاریک و سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ ظاہر ہوگا۔