Khwab mein Kapray Bunna dekhnay ki tabeer
خواب میں کپڑے بننا (جامہ ہا بافتن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے بننا سفر ہے اور بننے والا مسافر ہوگا، اور اگر دیکھے کہ کپڑا یا کوئی اور چیز بنتاہے تو دلیل سفر ہے۔بیان کرتے ہیں کہ خواب میں کپڑوں کا بننا لڑائی ہے اور اگر دیکھے کہ کپڑابن کر کاٹ ڈالاہے تو دلیل ہے کہ وہ کام میں جھگڑوں سے برطرف ہوگا اور اس کا کاٹنا بھی سفر کاباعث ہے اور اگر رسی یا رسوں کو بٹ دے رہاہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابریشم کی بجائے رسی یا السی کو بٹ رہاہے تو دلیل ہے کہ بد ہے۔ کیونکہ یہ خیانت کانشان ہے ،اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا بنا اور کاٹ ڈالا تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور پورا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا نہیں بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کاکام ادھورا رہے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جولاہے کاکام کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس کا لوگوں سے جھگڑا ہوگا اور اس کا حال نیک ہوگا لیکن لوگ اس کو ملامت و سرزنش کریں گے۔