Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Kanta dekhnay ki tabeer
خواب میں کانٹا(چنگالہ)دیکھنے کی تعبیر
کانٹا خواب میں بدکردار اور دکھ دینے والا مرد ہے اور چنگالہ کو فارسی میں معلاق کہتے ہیں ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کانٹا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ تود لیل ہے کہ ایسی صفت کے آدمی سے اس کی صحبت اور دوستی ہوگی اور اگر دیکھے کہ کانٹے نے اس کے جسم کو زخمی کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی بدکردار آدمی سے عذر اور نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ کانٹا اس سے ضائع ہوا یا اس نے کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ بدکردار آدمی کی صحبت سے جدا ہوگا۔