Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Jungle dekhnay ki tabeer

خواب میں جنگل (بیابان) دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جنگل خواب میں اپنی فراخی اور کشادگی کے مطابق قسمت اور رزق ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں تنہا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے بہت سا مال جمع کرے گا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ایک جماعت کے ساتھ جنگل میں پھرتاہے تو دلیل ہے کہ سفر سے مال اور نعمت بہت سی حاصل کرے گا اور روزی اس پر کشادہ ہوگی۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جنگل سے باہر آیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ جنگل میں گیاہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور محتاج ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگل دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔

  1. وزی اور قسمت
  2. حیرت اور پریشانی
  3. دشمنی اور رنج
  4. خوف اور ہلاکت کاخطرہ ۔ لیکن اس سے بہت جلد نکلے گا۔

Khwab mein khud ko jungle main tanha dekhnay ki tabeer.

Jamat kay sath jungle main phirna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein jungle say bahar aana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button