Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jo dekhnay ki tabeer
خواب میں جو دیکھنے کی تعبیر
جوایک غلہ ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جو تر یا خشک یا پکے ہوئے کھاتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو کچھ تھوڑی چیزملے گی اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس جو ہیں یا کسی نے اس کود یئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور نیکی پہنچے گی اور تندرست رہے گا اور اگردیکھے کہ جو زمین میں بوئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کے پاس مال جمع ہوگا اور خوشنودی حق کا کام کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو خواب میں مال ہے جو آسانی سے ملے گا اور جو فروش ایسا آدمی ہے کہ دنیا کو دین پر اختیار کرتا ہے۔