Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Jigar dekhnay ki tabeer

خواب میں جگر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر چھپاہوا مال ہے۔ اگر آدمی کا جگر دیکھے تو چھپا ہوا مال پائے گا اور خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سا پکا ہوا یا بریاں کیا ہوا یا خام جگر اس کو ملا ہے تو دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا ۔ گائے اور بکری کا جگر بھی مال ونعمت کی دلیل ہے اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ جگر خواب میں دیکھنا فرزندوں پر دلیل ہے۔ چنانچہ آنحضرت ﷺنے فرمایا ہے:

اولادنا اکبادنا

”ہماری اولاد ہمارے جگر ہیں۔ ‘‘

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میںجگر کا نکلنا یا ظاہر ہونا پوشیدہ مال پر دلیل ہے جو ظاہر ہوگا اور بہت سا جگر پختہ یا خام خزانہ اور علم غیب پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جگر کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔

  1. فرزنداور مال
  2. دوست جو بجائے فرزند ہوگا
  3. علم

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے جگر کو باہر نکالا ہے یا آگ جگروں کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال خزانہ لے گا اور اگر یہی خواب کوئی عالم دیکھے تو دلیل ہے کہ تمام علموں کو بھول جائے گا۔

Khwab mein buhat sa jigar milna dekhnay ki tabeer.

Ghar say jigar ko bahar nikalna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein aag ka jigaron ko jalana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button