Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jawan Hona dekhnay ki tabeer
خواب میں جوان ہونا(جوان شدن)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ جوان ہوا ہے اور سفید بال سیاہ ہوگئے ہیںتو دلیل ہے کہ کمینہ ہوگا اور اگر نا معلوم جوان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمن سے ذلت دیکھے گا اور اس کی مراد پوری نہ ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ جوان بوڑھا ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ اس کی حرمت زیادہ ہوگی عورتیں بھی اس خواب میں مردوں کے برابر ہیں۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جوان سے بوڑھا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ علم اور ادب سیکھے گا اور اس کی شرح حرف میم میں آئے گی۔