Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jawahirat ka daba dekhnay ki tabeer
خواب میں جواہرات کاڈبہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ڈبیہ خواب میں عورت یاکنیزہے ۔اوراگردیکھے کہ اس کے پاس نئی ڈبیہ ہے ۔یااس نے خریدی ہے یاکسی نے اس کودی ہے تودلیل ہے کہ عورت کرے گایاکنیزخریدے گااگردیکھے کہ ڈبیہ ٹوٹی ہے یاضائع ہوگئی ہے تودلیل ہے کہ اس سے عورت جداہوگی۔
حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگردیکھے کہ اس کے پاس بڑاڈبہ نقش دارہے ۔تودلیل ہے کہ مالدارعورت کرے گااوراس سے نفع پائے گا۔اوراگراس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ بدصورت اوردرویش عورت سے شادی کرے گا۔