Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jawahir (Moti) dekhnay ki tabeer
خواب میں جواہر(موتی) دیکھنے کی تعبیر
(جوہر گوہر ) حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ موتی اور مروار ید بیچتاہے اور وہ اس کی ملکیت ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب علم و دین ہوگا اور ہر ایک کے ساتھ نیکی اور احسان کرے گا۔ اور اگر صاحب دین نہ ہوگا تو غلاموں کا مالک ہوگا اور ان جواہرات کی قدر و قیمت کے مطابق اس کو مال حاصل ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مصلح اور پارسا ہے اور دیکھے کہ جواہرات بیچتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو علم اور دین حاصل ہوگا۔