Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Janaza dekhnay ki tabeer

خواب میں جنازہ دیکھنے کی تعبیر

اگر کوئی خواب میں جنازہ لے جاتوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اتنے لوگوں پر حکومت کرے گا ۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا اور اگر دیکھے کہ وہ خود مرا ہے اور اس کا جنازہ لے گئے ہیں اور لوگ جنازے کے پیچھے چلتے ہیں تو دلیل ہے کہ شرف وبزرگی پائے گا ۔ لیکن اس کا دین خراب ہوگا اور اس قوم پر حکومت کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ خود مردے کا جنازہ اٹھاکر لے جارہاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اس سے خیر اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اوار ہوا میں ہیں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا ۔ اور اگر اپنا جنازہ دیکھے کہ زمین پر جارہاہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندہ کاجنازہ لے جارہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت و مرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ، اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جارہاتھاتو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ جنازہ ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر رحم کرے گا اور اس کا حال نیک ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ جنازے سے گرا ہے ، یا لے جانے والوں نے اس کو گرادیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرےگے گا اور اس کاکام رک جائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جنازہ خواب میں تین وجہ پر ہے۔

  1. بزرگی
  2. ولایت
  3. عزت ومرتبہ اور رفعت

Khwab mein khud murday ka janaza utha kay lay jana dekhnay ki tabeer.

Apnay janazay kay peechay logon ka chalna dekhnay ki tabeer.

Khwab nein apna janaza zameen per jatay dekhnay ki tabeer.

Zinda ka janaza lay kar jana magar us kay peechay kisi ka na hona dekhnay ki tabeer.

Halka janaza dekhnay ki tabeer.

Khwab main janazay say girna dekhnay ki tabeer.

Logon ka janazay ko girana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button