Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Jamaa karna dekhnay ki tabeer

خواب میں جماع کرنا دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جماع خواب میں حاجت کا پوراہوناہے ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ منی اس سے جدا ہوگئی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ کسی سے جماع کیاہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سے نیکی پائے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خاندان مال دار ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے اس طرح کہ مردنیچے ہے اور عورت اوپر ہے تو دلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور اس سے خیر و منفعت دیکھے گا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت سے یا کسی عورت سے دوسرے راستے سے جماع کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ مرد کوئی نالائق حرکت کرے گا اوراس کام میں اس کے لیے نفع نہ ہوگا اور آنحضرت ﷺکی سنت کو نگاہ میں نہ رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ماں سے یا بہن سے یا کسی اور سے جو اس پر حرام ہے جماع کیاہے تو دلیل ہے کہ قرابت کی محبت اس سے جدا ہوگی ۔ خواہ وہ زندہ ہے خواہ مردہ ہے۔ بہرحال غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر زندہ ہے تو اس سے خیر اوار نیکی دیکھے گا۔ اور ممکن ہے کہ حج اسلام کرے اور اگر کسی مری ھوئی عورت سے خواب میں جماع کرے ۔ تودلیل ہے کہ غمناک اور محتاج ہوگا اور اگردیکھے کہ مردہ بیگانہ عورت سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ جس کام سے نااُمید ہے اس کو کرے گا اور پورانہ کرسکے گا اور اگر دیکھے کہ نا معلوم جوان سے جماع کیا ہے اوار آپس میں جھگڑا تھا تو دلیل ہے کہ انجام محبت پر ہوگاگ اور اس سے خیر ونیکی دیکھے گا اور اگر مرا ہوا جوان معلوم ہواہے تو اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ بوڑھے آدمی سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے نصیب سے خیر اور نیکی دیکھے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسے دوشیزہ لڑکی ملی ہے تو دلیل ہے کہ اسی سال شادی کرے گا۔ یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شاہی حرم میں گیا اور جماع کیا تو دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ جماع کیا گیا ہے تو سبھی یہی دلیل ہے اور اس کا کام یا مرادہوگا۔اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیںکہ اس کو بادشاہ کی طرف سے خوف اور دہشت حاصل ہوگی۔ اور اگر دیکھے مرغ سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی طرف جو شخص منسوب ہے اس پر فتح پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ عیسائی یا یہودی یا پارسی سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی شہوت غالب ہے جیساکہ جوانی میں تھی تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں اچھی طرح رغبت کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے نابکار عورت سے جماع کیاہے تو دلیل ہے کہ طالب دنیا مال حرام ہوگا اور اگر یہی خواب کوئی عورت دیکھے تو بھی اس کی یہی تاویل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ بادشاہ سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کامحرم راز اور مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کی عورت سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے نفع پائے گا۔

اور اگر دیکھے کھ اس نے حیحض والی عورت سے جماع کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کاکام برا ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے مردہ عورت سے جماع کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کاکام برا ہوگا۔ یا اس کے خویشوں سے پیوند اور وصلت کرے گا اور اگر وہ زندہ ہے تو اس کے خویشوں سے جدائی کرے گا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ حائضہ عورت سے خواب میں جماع کرنا دنیاکے کاموں کے لیے آسائش ہے۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی عورت کے ساتھ جو کنیز تھی جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اسا نے معلوم جوان شخص سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے اس کو خیر پہنچے گی اور اگر دیکھے نا معلوم جوان شخص سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کامطلب بادشاہ سے پورا ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ مردہ مرد سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لیے دعایا خیرات کرے گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے دوسرے عورت سے جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی دیکھے گی اور اس کی مراد پوری ہوگی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جماع کرنا جس پر کہ غسل واجب ہوجائے ۔ اس کی تاویل نہیں ہے۔

Khwab mein kisi dosri aurat say jamaa karna dekhnay ki tabeer.

Badshah say jamaa karna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein haiz wali aurat say jamaa karna dekhnay ki tabeer.

Murday say jamaa karna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein kisi yahoodi ya esai say jamaa karna dekhnay ki tabeer.

Shahi haram main jana aur jamaa karna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button