Khwab mein Jama-e-Khawab dekhnay ki tabeer
خواب میں جامہ خواب(لباس شب خوابی)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہےکہ خواب میں جامہ خواب دیکھنے کی تاویل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ جامہ خواب پاکیزہ اور سفید ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال پارسا اور دیندار ہوںگے اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے عیال سے غم و اندوہ پہنچے گا۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ خواب میں جامہ سیاہ بادشاہ کے لیے اچھا ہے اور رعیت کے لیے براہے اور اگر جامہ خواب کو نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عیال کے باعث غم و اندوہ اور مصیبت پہنچے گی اور اگردیکھے کہ اس کے خواب کا کپڑا گندہ اور پھٹا ہواہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گندی اور میلی اور پلیداور ناموافق ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب ضائع ہوگیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے مفارقت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شب خوابی کا لباس دیکھنا تین وجہ پر ہے۔
- عورت نیک
- راحت اور آسانی
- رنج اور اندوہ غم و مصیبت