Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jadoo Karna dekhnay ki tabeer
خواب میں جادو کرنا(جادو کردن)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا کار باطل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ جادو کرتاہے ۔ تو دلیل ہے کہ بیہودہ اور باطل کام کرے گا ،اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک جس کے لیے جادو کیاجائے اس کو فتنہ ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا جھوٹ کا عہد ہے کہ جس سے لوگوں کو فریب دے گا اور خواب میں جادو فریب دینے والادشمن ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا چھ وجہ پر ہے ۔
- فتنہ
- فریب
- مکر
- اندیشہ
- باطل اور جھوٹ
- بے اصل کام