Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jaan (Rooh) dekhnay ki tabeer
خواب میں جان(روح)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جان کا دیکھنا فرزند یا مال یا عیال موافق ہے۔
اور اگر دیکھے کہ جان اس کے جسم سے نکل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کافرزند یا عورت مرے گی اس کامال ضائع ہوگا اور یا خود ہلاک ہوگا اور اگر اپنی روح کسی نیک مرد کی صورت پر دیکھے ،تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں نیک فرزند ہوگا اور اس کا حال نیک ہوگا اور یا خوش طبع اور جواں مرد بادشاہ کی خدمت حاصل کرے گا اور اس کا حال نیک ہوگا اور اگراپنی روح کو کسی برے مرد بدخو کی صورت پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔