Khwab mein Jaam (Piyala) dekhnay ki tabeer
خواب میں جام (پیالہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جام پانی سے پریا گلاب سے پر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیزخریدے گا کہ اس کو پار سالڑکا پیداہوگا اور اس سے راحت دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پانی جام سے گرا اور جام رہاہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور عورت بچے گی، اور اگر جام ٹوٹا اور پانی گرا تو عورت اور فرزنددونوں کی موت کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جام اس کے گھر کی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان جاموں کے شمار پر اس کی عورتیں اور کنیزیں ہوں گی اور اگر جام سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوںگی۔
اور اگر کوئی سرخ جام دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زر دجام دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی اور اگر سیاہ جام دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غمناک اور مصیبت زدہ ہوں گی۔