Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Hoz-e-Kausar dekhnay ki tabeer

خواب میں حوض کوثر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ قیامت قائم ہے اور لوگوں کو حوض کوثر پر بلاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ایسا بادشاہ ظاہر ہوگا جو لوگوں میں عدل و انصاف کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ حوض کوثر سے ایک پیالہ پیاہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت اسلام پر ہوگی اور اگر دیکھے کہ حوض کوثر کے آس پاس پھر کرپانی مانگاہے اور اس کو نہیں ملا ہے ۔ دلیل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے دوستوں کا دشمن ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و سلم نے اس کو حوض کوثر کاپانی دیا ہے اور اس نے پیا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت ﷺکی شفاعت پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کانام حوض کوثر پر لکھاہوا ہے اور اس نے پیالہ اٹھا کر پانی پیاہے۔ دلیل ہے اس کی کسی عالم سے صحبت ہوگی اور دونوں جہان کی مراد پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے حوض کوثر سے پانی پیا ہے اور پانی گدلا ہے۔ دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا منافق ہے اور اس کو قرآن و حدیث سے علم نصیب نہ ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ حوض کوثر اسی طرح کا ہے جس طرح حدیث شریف میں آیا ہے اور اس نے آب کوثر پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس شخص کا حق تعالیٰ کے نزدیک بڑا مقام اور مرتبہ ہے اور وہ بزرگان دین میں سے ہوگا۔

Khwab mein logon ko Hoz-e-Kausar pay bulana dekhnay ki tabeer.

Hoz-e-Kausar say aik piyala peena dekhnay ki tabeer.

Khwab mein Hoz-e-Kausar per apna naam likha dekhnay ki tabeer.

Hoz-e-Kausar say gadla pani peena dekhnay ki tabeer.

Khwab mein huzoor ka Hoz-e-Kausar ka pani dena dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button