Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Hikmat dekhnay ki tabeer
خواب میں حکمت دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ علم حکمت پڑھتاہے‘دلیل ہے کہ قرآن شریف پڑھے گااوراگردیکھے کہ اس نے حکمت کی کتاب جلائی ہے تویہ اس کے دین کی تباہی کی دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حکمت کی کتاب ورقے کھاتاہے ‘دلیل ہے کہ حکمت بہت پڑھے گااوراگردیکھے کہ ورقوں کوپھاڑتاہے تودلیل ہے کہ صاحب خواب نمازنہیں پڑھتاہے اوراگردیکھے کہ کوئی حکمت کی کتاب پڑھتاہے اوروہ سنتاہے تودلیل ہے کہ وہ علم پڑھے گا۔