Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Hazrat Muhammad Mustafa SAW ko dekhnay ki tabeer

خواب میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھنے کی تعبیر

اگر کوئی شخص حضرت محمدمصطفی ﷺکو خواب میں دیکھے تو سب غموں سے راحت پائے۔ قرض سے بری ہوجائے۔ قیدی ہو تو نجات پائے۔ دہشت ہو تو امن پائے۔ قحط و تنگی دور ہو۔ بعض کہتے ہیںکہ اگر مالدار ہو تو دوریش ہوجائے گا۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ میں نے رسول خدا ﷺسے سناہے کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا ہے اس نے درست دیکھاہے – ’جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔ کیونکہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا ہے اور جو کوئی مجھے خواب میں دیکھے گا غم و اندوہ نہ دیکھے گا۔ تعجب نہ کرو ،میری زیارت کی تاویل زیادہ تر سعادت آخرت ہے”۔

اگر آپ کو خواب میں ترش رو دیکھا جائے تو یہ سستی دین اور اس ملک میں بدعت کے ہونے کی دلیل ہے اور اگر آپ کو کسی ایسی جگہ دیکھے کہ لوگ آواز دے رہے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اجڑا ہوا ملک پھر آباد ہوجائے گا اور اگر آپ کو کچھ کھاتے ہوئے دیکھے تو صدقہ اور زکوٰۃ دینے کی دلیل ہے ،اور اگر آپ کو ایسی جگہ دیکھے جہاں کسی طرح کی بلا اور محنت نہیں ہے تو اس موضع میں اور زیادہ نعمت ہوگی۔ خاص کر مسجدمیں دیکھے اور اگر آپ کو غمناک یا بیمار دیکھے تو یہ اس شخص کے دین کی کمزوری کی دلیل ہے۔

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر آنحضرت ﷺکو کسی جگہ یا شہر میں دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ نعمت فراخ ہوگی اور لوگوں کو جمعیت خاطر ہوگی اور اس جگہ والے دشمن پر فتح حاصل کریں گے۔

اور اگرآپ ﷺکے اعضاء میں سے کسی عضو کو کم ہوا دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ شریعت میں سست ہیں کیونکہ آپ ﷺکے جسم کانقصان اس شخص کے دین کانقصان ہے اور اگر دیکھے کہ آپ نے اس کو تریاخشک میوے دیئے ہیں تو اس کو دین میں پارسائی حاصل ہوگی۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ار کوئی شخص خواب میں آنحضرت ﷺکو کسی نقص کے ساتھ دیکھے تو وہ نقص آپ کا اس خواب کے دیکھنے والے پر پڑے گا کیونکہ رسول اللہ ﷺکو خواب میں نیک لوگ دیکھتے ہیں اور آپ کو ان چیزوں کی بشارت دیتے ہیں جوان کو پہنچیں گی اور برے آدمیوں کو گناہ کرنے سے بچاتے ہیںتاکہ عذاب سے نجات پائیں۔ کیونکہ آنحضرت ﷺمومنوں کے لیے بشیر۴۶؎اور کافروں کے لیے نذیر ۴۷؎ہیں۔ اگر آپ ﷺکو وکئی خواب میں غضبناک دیکھے تو یہ دلیل اچھی نہیں ہے۔

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی آنحضرت ﷺکاجنازہ خواب میں دیکھے تو اس ملک میں رنج اور مصیبت بہت آئے گی اور اگر جنازے کے پیچھے ﷺکو جاتے دیکھا تو یہ خواہش او ربدعت کی دلیل ہے اور اگر آپ ﷺکو دیکھ کر صرف زیارت کی تو یہ مال اور نعمت اور ولایت پانے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آنحضرت ﷺاس پر افسوس کرتے ہیں تو یہ اس کے کافر ہونے کی دلیل ہے۔جیساکہ حق تعالیٰ ارشاد فرمایا ہے:

قُلۡ اَبِاللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ وَرَسُوۡلِهٖ كُنۡتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏۔ لَا تَعۡتَذِرُوۡا قَدۡ كَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ‌ ؕ (التوبہ 65،66)

’’کہہ دو کیا اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول پر تمسخر کرتے ہو۔ عذر نہ کرو ۔ تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیاہے۔ ‘‘

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیغمبروں کی زیارت دس وجہ پر ہے:

  1. رحمت
  2. نعمت
  3. عزت
  4. بزرگی
  5. دولت
  6. ظفر (فتح مند)
  7. سعادت (نیک بختی)
  8. جمعیت
  9. دونوں جہانوں کی خیر
  10. موضع کے لوگوں کی بہتری کہ جہاں خواب دیکھا گیا

Related Articles

Back to top button