Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Hazrat Adam ko dekhnay ki tabeer
خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر
حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اگر آدم علیہ السلام کو خواب میں دیکھے تو بزرگی اور ولایت پائے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
وَ عَصٰٓی اٰدَمُ رَبَّہٗ فَغَوٰیo ثُمَّ اجْتَبٰہُ رَبُّہٗ فَتَابَ عَلَیْہِ وَ ھَدٰی
”آدم علیہ السلام نے نا فرمانی کی اور بہکا پھر اس کے رب نے اس کو برگزیدہ کیا اور توبہ قبول کی اور ہدایت عنایت فرمائی ‘‘
اور اگر خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو اپنے ساتھ بات کرتے دیکھے تو یہ علم آموزی کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
وعلم ادم الاسمآء کلھا
”اور آدم علیہ السلام کو سب نام سکھائے۔ ‘‘
اگر خواب میںدیکھے کہ اس نے آدم علیہ السلام کی اطاعت نہیں کی ہے تو یہ اس شخص کی نافرمانی اور بدبختی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے اس کاہاتھ پکڑا ہے تو یہ بزرگی اور سلطنت کی دلیل ہے۔