Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Hazrat Abu Bakar ko dekhnay ki tabeer
خواب میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھنے کی تعبیر
اول خلیفہ حضرت امیرالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہاگر کوئی شخص خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکو خواب میں دیکھے تو یہ دلیل خوشی اور کرامت کی ہے۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر آپ کو کوئی کسی شہر میں زندہ دیکھے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک اور شہر کے لوگ بکثرت زکوٰۃ اور صدقہ دیتے ہیں اور یہ امرتب ہے کہ جب آپ کو کشادہ رو اور خوش دیکھیں اور اگر ترش رو ، دیکھیں تو پھر پہلے کے خلاف ہے۔