Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Hathkari Rakhna dekhnay ki tabeer

خواب میں ہتھکڑی رکھنا (بند نہادن، بیڑی) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پائوں میں بیی دیکھنا دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اور وہ اسلام کا جھوٹا مدعی ہے اور بخیل ہے کہ کسی کو اس سے کچھ مفاد نہیں ہے۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر نیک آدمی اپنے ہاتھ میں ہتھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ برے اور ناساز گار افعال سے ہاتھ روکے گا اور اگر ہتھکڑی لکڑی کی دیکھے تو جو کچھ بیان کیاہے کمتر ہے اور آسان ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی گردن میں لکڑی کی ہیھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے جس کو ادا نہیں کیاہے ۔ اور اگر لکڑی کی ہیھکڑی اپنے پائوں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ طاعت حق سے رکے گا اور اگر سفر میں ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا۔

اور اگر گردن میں چاندی کی ہیھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کے باعث رنج اور زحمت ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ اس کی ہیھکڑی سونے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو رنج و زحمت مال کے باعث ہوگی۔ اور اگر تانبے کی ہیھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے رنج کاباعث کسب اور معیشت ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ہیھکڑی کو توڑ دیا ہے تو اس کے دین میں خلل کاباعث ہے۔ خاص کر اگر ہاتھ کی ہیھکڑی توڑی ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پائوں سے کسی نے بیڑی نکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی نوکری سے خلاصی پائے گا۔ اور اگر اپنے پائوں میں بیڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی منافق آدمی سے ہوگی اور اگر اپنے پائوں کو رسی سے بندھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ ہوگا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایاہے کہ اگر کوئی امیر دیکھے کہ اس کے پائوں میں بیڑی پڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنی ولایت سے سفر کو جائے گا اور اسی میں رہے گا۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے دونوں پائوں میں بیڑیاں پڑی ہوئی ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ پائوں میں چار ہیھکڑیاں ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے چار لڑکے ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے پائوں سے بیڑی نکالی ہے تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا۔ اور اگر امیر دیکھے کہ اس کاپائوں بند اور زنجیر میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عیسائیوں سے نفع ہوگا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کاکام آسان ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ہیھکڑی چاندی کی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا۔ یا کسی عورت پر عاشق ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی ہیھکڑی سونے کی ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا یا بیمار ہوگا اور اگر لوہے کی ہیھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہیھکڑی دین کی ثابتی ہے ۔ کیونکہ آنحضرت ﷺنے فرمایا ہے :

احب القید فی النوم ولا احب الغل لان القید ثابت فی الدین

”میں خواب میں پائوںکے بند کو پسند کرتاہوں اور گردن کے بند کو پسند نہیںکرتا ہوں۔ کیونکہ پائوں کابند دین میں ثابت قدمی ہے ‘‘

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہیھکڑی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔

  1. کفر
  2. نفاق
  3. بخل
  4. ہاتھ کے گناہ سے رکنا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ خواب کے اندر ہاتھ میں بند دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کا ہاتھ ظلم سے رکے گا۔

Khwab mein naik aadmi ka apnay hath mein hathkari dekhnay ki tabeer.

Gardan main hathkari dekhnay ki tabeer.

Khwab mein chandi ke hathkari dekhnay ki tabeer.

Paoon main char hathkareyan dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button