Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Haram dekhnay ki tabeer
خواب میں حرم (خانہ کعبہ)دیکھنے کی تعبیر
حرم امن کی جگہ ہے ۔ اگردیکھے کہ حرم کعبہ میں تودلیل ہے کہ دنیاکی آفات سے امن میں رہے گااورحج اس کونصیب ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگربادشاہ یاکسی سردارکے حرم میں گیاہے تودلیل ہے کہ تمام شہروں میں اس کے لیے امن ہے اوراس کوبادشاہ سے کچھ ملے گا۔اوربعض اہل تعبیرنے بیان کیاہے کہ اس کواس حرم کے اہل سے کام پڑے گااوراگردیکھے کہ اس کوبادشاہ نے اپنے حرم میں خودبلایاہے اوراس جگہ مقیم ہواہے تودلیل ہے کہ بادشاہ کاکام کرے گااوراس کواس کام سے بدنامی ہوگی اوراگردیکھے کہ کسی ظالم بادشاہ کے حرم میں گیاہے اس کی بھی یہی تاویل ہے۔