Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Halwa dekhnay ki tabeer
خواب میں حلوا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں حلوہ ایسامال ہے جوبادشاہ کے ہاتھ پرگزرکرحرام ہوچکاہے۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں حلوہ بہت سامال اوردین خالص ہے اورحلوے کاایک لقمہ خواب میں فرزند کو بوسہ دیناہے۔اورمیوہ جات والے حلوے کاایک نوالہ اچھاہے اورجس حلوے میں کہ مغزبادام یامغزاخروٹ ہے۔ اس کی تاویل منفعت ہے جواس کوبخیل سے پہنچے گی۔
حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں حلوہ بنانادلیل ہے کہ اسی قدرمال حلال اورحلال روزی پائے گا۔ اوراگردیکھے کہ اس میں زعفران ہے یہ بھی بہتری کی دلیل ہے اورخواب میں حلوہ فروش آدمی شیریں سخن مردہے۔